مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کے ضلع زاہدان کے علاقے کورین میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بسیجی رضاکار پیر محمد شہ بخش کو شہید کردیا۔ وہ شہ بخش قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، بلوچ سنی بسیجی رضاکار پیر محمد شہ بخش ضلع زاہدان کے علاقے کورین میں محکمۂ رجسٹریشن کے دفتر کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث دہشت گرد امریکہ اور صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اس علاقے میں بسیجی رضاکاروں کی شہادت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل نجیم شہ بخش بھی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ